اسکولوں میں شمسی توانائی کا نظام نصب کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، عورت فاﺅنڈیشن
خضدار (بیورو رپورٹ) عورت فاﺅنڈیشن وومن پیس آرکٹیکٹ کے توسط سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں انجینئر کاوش محبوب کرد کی بدولت ایک روزہ سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے عورت فاﺅنڈیشن کی وومن پیس آرکٹیکٹ کی رکن انجینئر میڈم کاوش محبوب کرد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام امن میں خواتین کے کردار اور اور اثرو رسوخ کو بڑھانے کمیونٹیز، حکومت سرکاری محکموں کو تنازعات کے حل اور قیام امن کے عمل میں حصہ لینے کے لیے با اختیار بنانے اور ڈبلیو پی اے حکومت کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے وومن پیس آرکٹیکٹ کو بیج گرانٹ فراہم کررہے ہیں، ضلع خضدار میں لڑکیوں کی تعلیم کو متاثر کررہا ہے، اسکولوں میں بجلی کی کمی کی وجہ سے ہمارے طلبا کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسکول چھوڑنے کی شرح بڑھ رہی ہے، اس صورت حال کی روشنی میں عورت فاﺅنڈیشن نے اپنے شی داپیس بلڈر پروجیکٹ کے تحت اسکول میں شمسی توانائی کا نظام نصب کرنے کے لیے فنڈنگ حاصل کی ہے، جہاں گرم موسم کی وجہ سے طالبات کے اسکول چھوڑنے کا تناسب بڑھ جاتا ہے، اس اقدام کا مقصد بجلی کا ایک پائیدار اور قابل اعتماد ذریعہ فراہم کرنا ہے، جس سے سیکھنے کا ایک سازگار ماحول پیدا ہوگا اور طالبات کے اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی، مجوزہ سولر پاور سسٹم نہ صرف روشنی اور پنکھوں کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا بلکہ ڈیجیٹل گرننگ ٹولز کے استعمال میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ اس طرح طلبا کے مجموعی تعلیمی تجربے میں اضافہ ہوگا، ہمیں یقین ہے کہ یہ مداخلت حاضری اور تعلیمی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی جو ہمارے نوجوان لڑکیوں کو با اختیار بنانے اور ان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گی اس موقع پر سیمینارکے آرگنائزر حاجی محبوب کرد، تقریب کے چیف گیسٹ وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن جمیل قادر زہری و دیگر مقررین میں ڈی ای او میل عابد حسین بلوچ، ڈی ای او فیمیل غلام مصطفی، ڈی او زاہدہ کریم، دانشور سلطان احمد شاہوانی، نائلہ رئیسانی، مس شائستہ، میر عبدالحمید غلامانی کی بیٹی شبانہ نیاز نے خطاب کیا۔ انہوں کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول درمیانی کٹھان میں 874 طلبا زیر تعلیم ہیں، طلبا کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشانی ہوتی تھی، انجینئر کاوش محبوب کرد کی کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوئی، مزید انکا کہنا تھا ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے مشورے سے چلیں گے، ہمارے ضلع میں ایسے اسکول ہیں جہاں بجلی کی سہولت موجود نہیں، خاص کر دیہی علاقوں میں وہاں طلبا کو گرمی کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان اسکولوں میں کام کریں گے۔ تقریب کے آخر میں تمام مقررین ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے عورت فاﺅنڈیشن اور انجینئر کاوش محبوب کرد اور پروگرام آرگنائزر حاجی محبوب کرد کا شکریہ ادا کیا۔


