لکپاس چیک پوسٹ عوام کیلئے درد سر بن گئی ہے، گرینڈ الائنس
مستونگ (یو این اے )گرینڈالائنس کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد انور شاہوانی نے کہاہے کہ لکپاس چیک پوسٹ عوام کیلئے دردسربن چکا ہے آئے روزمریض،فیملی مسافروں کو گھنٹوں انتظارکرناپڑھتاہے۔لکپاس چیک پوسٹ کوٹنل سے کئی اور منتقل کیاجائے اورعوام کے سفرکی اذیت کودورکیاجائے ان خیالات کااظہارانھوں نے مسافروں کی شکایت پرکیا انھوں نے کہاکہ لکپاس چیک پوسٹ ٹنل کے ابتدا میں ہونے کی وجہ سے چیکنگ کے لئے روکنے پر پیچھے سے آنے والے گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہے۔جس سے راہ چلتے مسافروں کو انتظار کی صورت میں سخت اذیت کاسامناکرناپڑھتاہے۔انھوں نے کہاکہ منٹوں کی سفرکولوگ گھنٹوں انتظار کی صورت میں جھیل کرطےکر رہے ہیں۔ جس سے خواتین بچے مریض سخت پریشان ہے۔انھوں نے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کورکمانڈربلوچستان ،آئی جی ایف سی بلوچستان ڈپٹی کمشنر مستونگ سے مطالبہ کہ لکپاس ٹنل کی بندش کانوٹس لیکرچیک پوسٹ کوکسی دوسری جگہ منتقل کیاجائےانھوں نے کہاکہ ہم مجبور ہوکر مستونگ کی عوام کے ساتھ لانگ مارچ کرکے لکپاس پردھرنادیں کربیٹھ جائیں گےاورچیک پوسٹ کی منتقلی تک نہیں اٹھیں گے


