جام کمال نے پی ایس ڈی پی کی مختص رقم کی غیر منصفانہ تقسیم پر سوالات اٹھا دیے

کوئٹہ (یو این اے) مسلم لیگ ن کے رہنماسابق وزیراعلیٰ وفاقی وزیر تجارت جام کمال علیانی نے بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کی مختص رقم کی غیر منصفانہ تقسیم پر سوالات اٹھا دیے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی پر زور دیا کہ وہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی)کے تحت فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کریں۔ غیر منتخب افراد ، بااثر فیصلہ سازوں اور مخصوص سینیٹرز کے لیے اربوں روپے مختص کیے جانا نامناسب ہے۔جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ فنڈز کا ایک بڑا حصہ ان افراد کے لیے مختص کیا گیا جو منتخب عہدیدار نہیں ہیں۔ جن لوگوں کو انتخابات میں شکست ہوئی اور جو عوامی طور پر جواب دہ نہیں ان کو فنڈز دئیے جا رہے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنے ووٹرز کے سامنے جواب دہ ہیں انہیں اپنے علاقوں کے لیے منصوبے تجویز کرنے والا ہونا چاہیے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ چار چار ضلع میں اگر نمائندوں کی تجویز پر 50 کروڑ کی اسکیم رکھی گئی ہے تو بہت سی جگہوں پر ہارے ہوئے اور سینیٹرز کے کہنے پرایک ارب سے بھی زائد اسکیمیں دی گئی ہیںوزیراعلی بلوچستان اس کاسختی سے نوٹس لیں یہ نہ صرف منتخب نمائندوں کی تذلیل ہے بلکہ کرپشن کا ایک نیا طریقہ کھل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں