چمن شہر میں کچروں کے ڈھیر لگ گئے، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
چمن(یو این اے )چمن شہر کچرے سے بھر گیا لیکن میونسپل کارپوریشن کو کچرہ ڈمپ کرنے کا جگہ نہ مل سکا ، کچرے کے تعفن سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی چمن شہر میں عرصہ دراز سے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے میں ناکام نظر ارہے ہیں شہر کوڑا کرکٹ سے بھر گیا کوڑا دان میں کچرہ سڑکوں پر پھیلنا شروع ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کا چلنا محال اور تعفن سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور سرکار کو اپنی زمین کسی صورت حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہے دیگر زمیندار بھی دو فٹ زمین نہیں دیتے ہیں پہلے بائی پاس امبار گنجی پر کچرہ ڈمپ کیا جاتا تھا جو بڑھتی آبادی کے پیش نظر علاقہ مکینوں نے سرکار کے خلاف احتجاج شروع کیا اور وہاں پر بھی سرکار کو کچرہ پھینکنے سے منع کیا ندی نالوں میں کچرہ پھینکنے سے نالے بھر گئے اب کوئی متبادل ٹھکانہ سرکار کو میسر نہیں ہے عوامی حلقوں نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی ۔


