سوشل میڈیا پر خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، ٹیچر کو دی گئی مراعات واپس لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (آ ن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری کے درمیان پیدا ہونے والے مسئلے کو حل کر رہے ہیں اور شہری عامر غوی کے مسلئے کو سوشل میڈیا نے بڑھا کر پیش کیا جبکہ خود احتسابی کی ضرورت ہے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو تصدیق شدہ مانتا ہوں سوشل میڈیا پر چیزوں کو ضرورت سے زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری کے درمیان مسئلہ پید اہوا تھا جس مسئلے کو حل کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے جو چیزوں کا جائزہ لے رہی ہے اور بہت جلد مسئلہ حل ہو جائے گا گزشتہ دنوں بچی کو بچا کر ٹرین کی زد میں آنے والے شہری عامرغوری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر غوری خود ٹرین کے آگے لیٹا ہے اور کسی بچی کو بچانے کی کوئی وڈیو موجود نہیں، صرف من گھڑت کہانی بنائی گئی اور مسئلے کو سوشل میڈیا نے بڑھاچڑھا کر پیش کیا اس لئے ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے کیونکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو تصدیق شدہ مانتا ہوں جو تمام خبروں کو حقائق پر مبنی ہونے پر چلاتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر چیزوں کو ضرورت سے زیادہ اچھالا جاتا ہے جس کی وجہ سے چیزوںکو حقائق کے مطابق پرکھنا مشکل ہے اور عامر غوری کے حوالے سے بھی تحقیقات ہوگی اور جن مراعات کا اعلان کیا گیا تھا وہ واپس لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں