تربت میں لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا، شدید گرمی سے خاتون کی حالت خراب

تربت (انتخاب نیوز) تربت دھرنا میں شریک خاتون کی حالت بگڑ گئی، اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تربت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اہلخانہ کے دھرنا کو پندرہ دن مکمل ہوگئے، شدید گرمی میں ہفتے کو ایک خاتون کی حالت بگڑگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلیدہ، پیدارک، آپسر اور کلاہو سے جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے مختلف خاندانوں کا دھرنا گزشتہ پندرہ دنوں سے تربت میں ڈی سی آفس کے سامنے جاری ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ انکے لاپتہ پیاروں کو منظر عام پر لاکر بازیاب کیا جائے۔ دھرنا میں میں بچوں سمیت مرد وخواتین شامل ہیں،شدید گرمی سے آج دھرنے میں بیٹھے ایک خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور اس پر غشی طاری ہوگئی جسے فوراً ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس سے قبل بھی شدید گرمی کے باعث متعدد خواتین کی طبیعت ناساز ہونے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں