کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق، اموات 49 ہوگئیں
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق، کراچی میں 21 جون سے یکم جولائی تک ہیٹ اسٹروک سے اموات 49 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے آج مزید 4 افراد انتقال کرگئے ہیں، چاروں اموات عباسی شہید اسپتال میں رپورٹ ہوئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 23 اموات رپورٹ ہوئیں۔ سول اسپتال میں اب تک 18 افراد ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ قطر اسپتال میں اب تک 3 مریض ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے جناح اسپتال میں اب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


