کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پرفائرنگ، 2 اہلکارجاں بحق، ایک ڈاکوہلاک

کندھ کوٹ (صباح نیوز)کندھ کوٹ میںکچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے پولیس چیک پوسٹ ددڑ پر فائرنگ کردی ،2 اہلکار جاں بحقاور ایک ڈاکو ہلاک ،3زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق 20 سے زائد ڈاکوئوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے ، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے۔ایس ایس پی بشیر بروہی کاکہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا جبکہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ،مارے جانے والا ڈاکو نذیر بھیو ڈاکو خادم بھیو کا بھائی ہے، ہلاک ہونے والا ڈاکو 6 دن قبل اغوا ہونے والے تین تاجروں کے اغوا میں ملوث تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورجاں بحق اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں اللہ ڈنو سبزوئی، نثار احمد کلہوڑو جبکہ زخمی اہلکاروں میں زاہد نصیرانی اور انور چنہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں