باجوڑ میں فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب شخص ہلاک

پشاور (صباح نیوز) باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی انتہائی مطلوب شخص ہلاک۔ باجوڑ کے مضافاتی علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب عرفان اللہ عرف عدنان ولد سید اللہ کی کمین گاہ کو گھیرے میں لیا اور فرار کے تمام راستے بلاک کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب سرغنہ عرفان اللہ کو ہلاک کردیا۔ مطلوب سرغنہ عرفان اللہ کا تعلق مالاکنڈ سے ہے، جو 2016 سے روپوش تھا اور ٹی ٹی پی کا نیٹورک چلاتا تھا۔ جس کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں