سو روپے کے لوڈ پر صارف کو 5 روپے 50 پیسے کا بیلنس ہی میسر آسکے گا

کوئٹہ(یو این اے) موبائل فون جو جدید دور میں عوام کے لیے ایک دوسرے سے رابطے کے لیے بہترین سہولت ہے، لیکن اب پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت بھی مشکل بنا دی گئی ہے نئے ٹیکسز سے موبائل فونز اور اس کا استعمال اس قدر مہنگا ہوگیا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومت نے نئے بجٹ میں موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کو 15 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کردیا ہے، یعنی سو روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف 5 روپے 50 پیسے کا بیلنس ہی میسر آسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں