مستونگ بھر میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
مستونگ(یو این اے )ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا نے ضلع بھر میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی۔ پولیس اور لیویز تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیا ہیکہ اگر کہی بھی ہوائی فائرنگ ہوگی تو اس کا ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہوگا۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ اقدام شہریوں کی جان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔
Load/Hide Comments


