کوئٹہ میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان تشکیل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی بلوچستان عبدلخالق شیخ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں محرم الحرام کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے بلوچستان سمیت کوئٹہ شہر میں یکم محرم الحرام سے جلوس اور مجالس کا انعقاد ہوگایکم محرم سے بولیس کینوجوان اور افسران سکیورٹی کے فرائض منصبی سر انجام دیں گیسکیورٹی پلان سے قبل تمام مکاتب فکر کے علماو مشائخ،ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سے ملاقاتیں کی گئیں ہے سکیورٹی ڈیوٹی پر کوئٹہ پولیس جوان اور افسران تعینات کی جائیں گے۔سکیورٹی پلان کے تحت کوئٹہ شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی،جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے پولیس کی بکتر بند گاڑیاں خصوصی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود رہیں گی مجالس اور جلوسوں کے لئے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے گا اسی طرح جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو خاردار تار لگا کربند کیا جائیگاجلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی سپیشل چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے روٹ کوبم ڈسپوزل سکواڈکلیئر کریگی تمام مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی مزید برآں مقامی و غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی،جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی،مجلس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کومیٹل ڈیٹیکٹرسے چیک کیا جائے گاداخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے جلوس کے راستے میں زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی نظر رکھی جائیگی مجالس اور جلوسوں میں روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گے بلوچستان پولیس محرم الحرام میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبہ سے سرانجام دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں