پسنی ،لوڈشیڈنگ کیخلاف کیسکو آفس کا گھیراؤ کرنے پر خواتین پر تشدد، شاہراہ احتجاجاً بند

پسنی (نامہ نگار)پسنی بجلی کی بندش کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، دکانیں، مارکیٹ اور مالیاتی ادارے بند ، مشتعل خواتین نے کیسکو آفس کا گھیراؤ کر لیا،خواتین پر مبینہ تشدد کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا ، تفصیلات کے مطابق پسنی میں آئے روز بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی، خواتین نے مشتعل ہو کر کیسکو آفس کا گھیراؤ کر لیا، خواتین کے مطابق ان پر ایس ڈی او کیسکو اور ایک کیسکو اہلکار نے مبینہ طور پر تشدد کرکے انھیں زخمی کر دیا جبکہ پولیس اور انتظامیہ نے ایس ڈی او کیسکو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا، جس کے ردعمل میں شہریوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا ، شاہراہ بند ہونے سے کراچی کا زمینی رابطہ مکران سے منقطع ہوگیا اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے ، دوسری طرف کیسکو پسنی کے ترجمان نے اپنا وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کیسکو کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں تمام اسٹاف انتظامیہ کے مشاورت سے کیسکو آفس کے باہر تھے اور دفتر کے احاطے سے دور تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں