انسانی حقوق کے تنظیمیں لاپتہ ممتاز بلوچ کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں، لواحقین

گزشتہ دو سال سے لاپتہ ممتاز بلوچ کی بھانجی بانڑی بلوچ نے کہا ہے ‏مشکے کو غزہ کی پٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں ‏مشکے کے رہائشی نہیں رہ سکتے۔ ظلم کے شکار لوگ وہاں سے ہجرت کرکے مزدوری کے لئے کسی دوسرے شہر میں چلے جائیں تو انہیں وہاں بھی نہیں چھوڑا جاتا۔ میرے ماموں ممتاز بلوچ کو خضدار سے لاپتہ کیا گیا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ ‏میرے ماموں کو 6 ستمبر 2022 کو خضدار سے تیسری بار لاپتہ کیا گیا۔ ممتاز کی والدہ بیمار ہیں اور ہمارا پورا خاندان تکلیف میں ہے۔ ہمیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟ اگر ممتاز پر کوئی الزام ہے تو عدالتیں کیوں بنی ہیں، انہیں عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا جاتا؟ اگر ان پر کوئی جرم دو سال میں ثابت نہیں کیا جا سکا ہے تو انہیں فوری بازیاب کیا جائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے تنظیمیوں سے اپیل کی کہ وہ میرے ماموں کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں اس درد سے نجات دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں