وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتماد میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے دہشتگردی، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت 30 فیصد کارروائیاں، 70 فیصد ڈائیلاگ اور دیگر اقدامات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے باعث دہشتگرد کلیئر کیے گئے علاقوں میں واپس آگئے، سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیوں سے علاقے کلیئر کرواکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے۔ صوبائی حکومتیں کلیئر کیے گئے علاقوں کو دہشتگردوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں