تربت، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، تحصیلدار شدید زخمی

تربت (نمائندہ انتخاب)تربت ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تحصیلدار شیر جان دشتی کو شدید زخمی کر دیا۔ تحصیلدار شیر جان دشتی ائیرپورٹ روڈ پر واک کر رہے تھے۔واقعے کے بعد فوری طور پر مقامی افراد اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی تحصیلدار کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ شیر جان کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں