پی ٹی آئی کو وہ ریلیف دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں،رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو وہ ریلیف دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم اس فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے، اپیل میں جانے یا نہ جانے کے نکتے پر فیصلہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت اس فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔
Load/Hide Comments


