یورو کپ 2024، اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورو کپ 2024، اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یورو کپ فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دیدی۔ فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ اسپین کی جانب سے فیصلہ کن گول اویار زبال نے کیا۔ اسپین سب سے زیادہ چار مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک بن گیا جبکہ انگلینڈ دوسری مرتبہ فائنل ہار گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں