شیخ رشید کی عمران اور پی ٹی آئی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل

راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی دینے کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بطور وزیر 5 سال معافی دی، مجھ پر 686 مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوگی، بہتر تھا کہ ہماری 2 ,2 سال جو سزا بنتی ہے وہ دے دیتے تو ہم کاٹ لیتے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی رہائی کے فوری بات گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے اٹھایا ہے، پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا بھی ستایاناس کردیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا حالات خراب اور معیشت تشویشناک ہے، حکومت بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہی ہے، آپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں ، آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں