بیلا،پیشہ ور گدا گروں کی یلغار ،شہریوں اور کاروباری حلقوں کو پریشانی کا سامنا

بیلا(یو این اے )پیشہ ور گدا گروں کی یلغار شہریوں اور کاروباری حلقوں کو پریشانیوں کا سامنا خواتین بھکارنوں نے بھیک مانگنے کی آڑ میں معاشرتی برائیاں پھیلانا شروع کردیں انتظامیہ کی خاموشی تشویش ناک قرار بھکارنوں کے چکر نوجوان بگڑنے لگے تفصیل کے مطابق بیلا میں پیشہ گداگر بھکارنوں کی یلغار نے شہریوں اور کاروباری حضرات کی ناک میں دم کر رکھا ہے ٹولیوں کی شکل میں غیر اضلاعی پیشہ ور گداگر دوشیزائیں ٹولیوں کی شکل میں شہر اور گرد و نواح میں بھیک مانگنے کی آڑ میں جسم فروشی کے دھندے اور معاشرتی برائیاں پھیلا رہی ہیں بھیک مانگنے والی ان دوشیزاوں نے نوجوان اور کمسن بچوں کو بگاڑ کر انہیں معاشرتی برائیوں کی طرف راغب کردیا ہے عوامی حلقوں نے غیر اضلاعی پیشہ ور خواتین گداگروں کی شہر اور مضافات میں آزادانہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے متعدد بار مقامی انتظامیہ کو میڈیا کے ذریعے نشاندہی کروائی گئی ہے لیکن مقامی انتظامیہ مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کرتی آ رہی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلا اور پولیس اسٹیشن ہاس آفیسر بیلا کی توجہ غیر اضلاعی پیشہ ور گداگروں کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور خواتین گداگروں کو علاقے سے نکال باہر کرکے شہریوں اور کاروباری حلقوں کو لاحق پریشانیوں سے نجات دلائی جائے اور معاشرتی برائیوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں _

اپنا تبصرہ بھیجیں