کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کا جلوس، ناصر العزا امام بارگاہ پر اختتام
کوئٹہ (انتخاب نیوز) 9 ویں محرم الحرام کے جلوس کا ناصر العزا امام بارگاہ پہنچ کر اختتام۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کا شبیہ علم و ذوالجناح کا جلوس ناصر العزاءامام بارگاہ سے برآمد ہوا، جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ جلوس کے روٹ کو فورسز کے اہلکاروں نے مکمل طور پر سیل کر رکھا تھا اور جلوس میں آنے کے لیے تمام لوگوں کی باضابطہ تلاشی لینے کے بعد چھوڑا جارہا تھا، جلوس اپنے روایتی راستوں جس میں میگانگی روڈ، پرنس روڈ اور دیگر روڈوں سے ہوتا ہوا میگانگی روڈ پر ناصر العزاءامام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوا۔ جلوس میں شبیہ علم و ذوالجناح ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل تھے جو سینہ کوبی کرتے رہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا تھا جلوس کے موقع پر کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی۔


