گوادر میں 6 روزہ بیچ آرٹ اینڈ کرافٹ کیمپ کی اختتامی تقریب

گوادر (نامہ نگار) گوادر اسکول آف آرٹس اور بامسار کے اشتراک سے 6 روزہ سمر کیمپ بعنوان “کچرے کو خزانے میں تبدیل کرنے” بیچ آرٹ اینڈ کرافٹ کیمپ انعقاد کیا گیا۔ 6 روزہ کیمپ کے آخری دن میں آرٹ ایگزیبیشن اور اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خاص سابق صوبائی وزیر میرحمل کلمتی تھے جبکہ دیگر مہمانان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر تابش بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سربلند خان سٹلمنٹ آفیسر مکران عبدالمجید سرپرہ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد زہری و دیگر شامل تھے۔ اختتامی تقریب سے مہمان خاص میرحمل کلمتی نے خطاب کرتے ہوئے گوادر اکیڈمی آف آرٹس اور بامسار کے آرٹسٹوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پہلی بار موسمیاتی تبدیلی اور صفائی ستھرائی کے تناظر اور اس کے فروغ کے لیے بہترین تخلیقی ایونٹ کا انعقاد کیا جس پر میں گوادر اکیڈمی آف آرٹس کے چیئرپرسن میڈم شاہینہ رشید اور بامسار کے سربراہ نصیر محمد اور ان کے دیگر آرٹسٹوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مہذب معاشروں میں آرٹسٹوں کی صلاحیت اور ان کے تخلیق کی عزت و احترام کیا جاتا ہے بحیثیت شہری ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے معاشرے کے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا اس طرح کے ایونٹس آگے بھی ہونی چاہیے تاکہ لوگوں اور فنکاروں میں تخلیقی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو شعوری طور پر اجاگر کیا جاسکے۔ آخر میں میرحمل کلمتی نے مقابلے میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کیے۔ اس سے قبل مہمان خاص سابق صوبائی وزیر میرحمل کلمتی اور دیگر مہمانان گرامی نے مخلتف اسٹالز کا وزٹ کرکے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے کام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں