پنجگور ، تعلیمی اداروں میں آن لائن داخلے کا آغاز، انٹرنیٹ کی بندش سے طلباکو مشکلات کا سامنا

پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور سمیت مختلف علاقوں کے کالجز اور تعلیمی اداروں نے آن لائن داخلے کا آغاز کر دیا گیا، یقیناً جدید دور میں یہ اچھا اقدام ھے مگر پنجگور جیسے علاقوں جہان موبائل نیٹ ورک بمشکل کام کرتے ہیں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس شہر کے 15/20 فیصد ابادی کو کور کرتاہے،80 فیصد ابادی پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس سے محروم ھے موبائل ڈیٹا گزشتہ کئی سالوں سے بند ہیں لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں جو لوگ اسلام آباد اور کوئیٹہ بیٹھ کر پنجگور جیسے پسماندہ علاقے کے اسٹوڈنٹس کو آن لائن داخلہ کے احکامات دیتے ہیں ان کے ہاں تقریبا تمام سہولیات دستیاب ہیں مگر پنجگور جیسے علاقوں کے طلباء کو آن لائن داخلہ کے لئے کئ مشکلات سے گزرنا پڑے گا اس سلسلے میں علاقے کے اسٹوڈنٹس نے اپیل کی ہے مختلف کالجز اور تعلیمی ادارے اسٹوڈنٹس کے مشکلات کو سمجھنے کی بھی کوشش کریں کیونکہ جب نیٹ کی سہولت میسر نہیں ہوگا تو آن لائن داخلہ کیسے کئے جائیں مینول داخلہ کی بھی اجازتِ دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں