مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد
مستونگ(صباح نیوز) مستونگ سےایک شخص کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد کے جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس زرائع کے مطابق لاش دس سے پندرہ دن پرانی ہے ۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ عبدالروف بلوچ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعے پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس زرائع کے مطابق مقتول کی جیب سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جس پر نام محمد قام ولد محمد گل ساکن پڑنگ آباد درج ہے۔
Load/Hide Comments


