گوادر میں حملے کی کوشش ناکام، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا

گوادر (یو این اے) سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بر وقت کارروائی کر کے گوادر میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ منڈی کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ دھماکہ خیز مواد کو محرم الحرام کے دوران جلسے جلسوں پر حملوں کی غرض سے استعمال کیا جانا تھا۔ علاقے میں سیکورٹی آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں