وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کیلئے پھر مستعفی ہونا پڑیگا، ناصر شاہ

کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چیئرمین بلاول بھٹو کی بات کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گا، ایک وفاقی وزیر نے تیسری بارحلف اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ایک مرتبہ پھر قابل وکیل کواستعفی دینا پڑے گا، وزیرقانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے متعلق سوالات کا خود جواب دیں، سیاسی بونے اورمسخرے سامنیلائے جاتے ہیں اور پھر ان کیبونے سندھ کی عظیم ثقافت پر حملے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول غلط پالیسیوں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ان کوآگ لگتی ہے، ہم پاکستانی ہیں پاکستان کارڈ کھیلتے ہیں، ہم سندھ کارڈ نہیں سندھ کاز کی بات کررہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ شفافیت سے نالوں کی صفائی ہورہی ہے، نالوں سے جتنا کچرہ نکلے گا اس کا وزن ہوگا، تین فریق اس کی ناپ تول کریں گے پھر ادائیگی ہوگی۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے وفاق کی نااہلی کیخلاف احتجاج کریں گے، شرم آنی چاہیے کہ سندھ کی قدیم ثقافت پر حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر احتجاج کیلئے نکلنا پڑا تو ایس اوپیز کے ساتھ باہر نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں