تربت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق تربت میں گوادر اسٹاپ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ارشاد ولد گل محمد کو قتل کردیا جس کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک مقامی راہگیر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق زخمی شخس کے کندھے پر ایک گولی لگی ہے اور  حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں