کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام کی کارروائی، سمگل شدہ موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد

کراچی (صباح نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک کارروائی کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے کے سمگل شدہ موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ملزمان سے تلاشی کے دوران 28 عدد آئی فون، دو لیپ ٹاپ، دس کاٹن سوٹ اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئیں۔برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔کسٹمز حکام نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں