بنوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان لڑائی ہوئی، الزام فوج پر لگایا جارہا ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ (یو این اے) سابق ترجمان حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنو میں جے یو آئی ایف، پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم کی بنوں میں جلسے کے دوران آپس میں لڑائی ہوئی ہے تینوں گروپوں کی طرف سے آزادانہ ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا جس سے ایک سے دو ہلاکتوں کی بھی اطلاع ہے اب مختلف طریقے سے اسکا الزام آرمی پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے آرمی کے خلاف کے پی کے میں گھٹیا مہم شروع کی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


