توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواستیں کل سماعت کےلیے مقرر کرلی گئیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گے۔بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے درخواستیں دائر کی گئیں جن میں استدعا کی گئی کہ ہمارے مؤکلین کی گرفتاری غیرقانونی ہے، انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں۔ مزید استدعا کی گئی کہ آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں