شہباز گل کے بھائی کی بازیابی، عدالت کا وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے لاپتہ بھائی محمد غلام شبیر کی بازیابی درخواست پر وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ نوٹس جاری کردیا۔ سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی پولیس اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی تک جواب طلب کر لیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے لاپتہ غلام شبیر کے بیٹے بلال عبد اللہ کی جانب سے اپنے والد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں