لاہور سے 6 ماہ قبل اغوا لڑکی کو نصیر آباد سے بازیاب کرالیا گیا

ڈیرہ مرادجمالی(یو این اے )لاہور پنجاب سے اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کےلیئے پنجاب پولیس نے نصیرآباد پولیس سے رابطہ کیا تو ڈی ایس پی ڈیرہ مرادجمالی غلام یاسین جمالی نے ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مرادجمالی غلام قادر رند۔اے ایس آئی رسول بخش بگٹی اور ہیڈ محررولی محمدرند سمیت نصیرآباد پولیس اورپنجاب پولیس کے ہمراہ سٹی ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں ایک مکان پرکامیاب چھاپہ لگا کرچھ ماہ قبل لاہور کےعلاقےداتا دربار نشاط کالونی سے اغوا ہونے والی آمنہ کامران کو بازیاب کرالیا گیاہےملزمان نےدھوکہ دہی سے لڑکی کو نشہ آورچیز کھانامیں کھلا کراغوا کرکے نصیرآباد لائےتھے بازیاب ہونے والی مغویہ لڑکی کو قانون کارروائی مکمل کرنے کے بعد پنجاب پولیس لاہور کےحوالے کردی گئی ہےتاہم ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اہلخانہ نے مغویہ کو دیکھتے ہی خوشی سے رونے لگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں