ماشکیل ،بینک نہ ہونے کے باعث سرکاری ملازمین سمیت کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا

ماشکیل(این این آئی)بلوچستان کے سرحدی علاقے اور ضلع واشک کا آبادی و رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے تحصیل ماشکیل میں بینک نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین سمیت کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ اسی ہزار آبادی پر مشتمل علاقہ ماشکیل اس اکیسوی صدی میں بھی ایک بینک سے محروم ہے انیس سو پچاسی کو تحصیل کا درجہ دینا والے شہر کے باسیوں کو بینک کی سہولت میسر نہیں ہے جبکہ سرکاری ملازمین اپنی تنخواہ کیش کرنے کے لئے دو سو کلو میٹر دور دالبندین یا چار سو کلو میٹر دور خاران جانے پر مجبور ہے ماشکیل میں بینک نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ کا کوئی پرساں حال نہیں دوسری جانب ماشکیل سے مزدوری کی خاطر دیگر ممالک میں کام کرنے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے علاقے کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت و دیگر متعلقہ حکام سے ماشکیل میں ہنگامی بنیادوں پر نیشنل بینک کا پرانچ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں