لسبیلہ اور گوادر کی لیویز کی پولیس میں انضمام ختم کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ: لسبیلہ اور گوادر کی لیویز کی پولیس میں انضمام ختم کرنے اور انہیں بی ایریا کو بحال کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کی جانب سے ضلع کوئٹہ، لسبیلہ اور گوادر کے بی ایریا کو ختم کرکے اے ایریا میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا جس پر حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا تھا جبکہ اے این پی نے حکومتی نوٹیفکیشن کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، ذرائع نے کہا کہ مذکورہ تین اضلاع کی لیویز کی پولیس میں انضمام کا فیصلہ واپس اور بی ایریا کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments