نواب جنگیز مری نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نواب جنگیز مری نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن نواب جنگیز مری سے رکنیت کا حلف لیا ۔ واضح رہے کہ نواب جنگیز مری 8فروری کا انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے اسمبلی رکنیت کا حلف لیا تھا تاہم پی بی 8کوہلو کے 4پولنگ اسٹینشز میں دوبارہ پولنگ کے فیصلہ دیا گیا تھا جس میں وہ ایک بار پھر کامیاب ہوکر رکن منتخب ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں