حب اور اوتھل میں ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک معطل

حب (نمائندہ انتخاب) حب اور اوتھل میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، زیرو پوائنٹ اور مغربی بائی پاس بھوانی سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک معطل، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مسافر رل گئے، گاڑیوں میں موجود لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا سرکاری اداروں کی چیک پوسٹوں پر تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روزشام کے وقت مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹ مالکان اور عملے نے اوتھل زیروپوائنٹ اور حب شہر کے قریب بھوانی مغربی بائی پاس کے مقام پر گاڑیاں کھڑی کر کے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلا ک کردیا اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا جو مطالبہ سامنے آیا ہے ا±سکے مطابق قومی شاہراہوں پر مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو سرکاری چیک پوسٹوں پر بلا جواز کئی کئی گھنٹے روک کر تنگ کیا جاتا ہے اور مبینہ طور پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے لہٰذا اس سلسلے کو فی الفور بند کیا جائے ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی وجہ سے اوتھل اور حب کے مقام پر شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جسکی وجہ سے گاڑیوں میں سوار عام مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں