مستونگ، گوادر جانے والے قافلے پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی، شرکا نے دھرنا دیدیا

مستونگ(انتخاب نیوز) مستونگ میں گوادر میں ہونے والے بلوچ راجی مچی میں شرکت کیلئے والے قافلے پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی ہو گئے ، خبر کے مطابق گوادر جانے والا قافلہ نواب ہوٹل مستونگ پر پہنچنے پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، گوادر جانے والے شرکا نے نواب ہوٹل مستونگ کے قریب شاہراہ کو بلاک کر کے دھرنا دیدیا، دھرنے میں شرکا کی بڑی تعداد موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں