اوتھل، فوج کی حمایت میں زیروپوائنٹ پر ریلی کا انعقاد
اوتھل(یو این اے )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی و دیگر رہنماں کی جانب سے پاکستان فوج کی حمایت میں اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماں کارکنان و دیگر شہری شریک تھے ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔
Load/Hide Comments


