گوجرانوالہ میں بجلی کے بل سے تنگ خاتون نے خودکشی کر لی

گوجرانوالہ (این این آئی) گوجرانوالہ میں بجلی کے بل سے تنگ خاتون نے خودکشی کر لی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ جس میں خاتون کو نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔آخری اطلاع آنے تک خاتون کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ ورثاءکا کہنا ہے کہ رضیہ بی بی نے بجلی کابل جمع کروانے کے بعد خودکشی کی۔ورثاءنے مزید بتایا کہ رضیہ بی بی بیمار تھی اور علاج چل رہا تھا، گھر میں جو پیسے تھے اس کا بجلی کا بل جمع کروا دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں