خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 مشتبہ افراد ہلاک

روالپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 اور 29 جولائی کے دوران ضلع مہمند میں 3، ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی) خان اور جنوبی وزیرستان میں دومشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک مچتبہ افراد سیکیورٹی فورسز، تنصیبات، شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع مہمند میں کارروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل ابرار حسین جاں بحق ہو گیا ۔یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر کے 5 مسح افراد کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور یہ مسلح افراد سیکیورٹی فورسز کے خلاف تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں