جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(صباح نیوز)جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری بطور ایڈہاک جج ایک سال کے لئے کی گئی ۔
Load/Hide Comments


