نوشکی ہسپتال سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، محکمہ صحت

نوشکی (نامہ نگار )محکمہ صحت نوشکی کے جانب بعض سماج دشمن عناصر کی طرف ایک عوام دشمن پروپیگنڈہ ایک خاص مقصد کے تحت پھیلایا جا رہاہے ۔کہ سرکاری اسپتالوں میں زہریلے انجیکشن لگا کر لوگوں کو مارا جا رہا ہے ۔گر چہ یہ پروپیگنڈا پورے بلوچستان کے اسپتالوں کے بارے میں پھیلا گیاہے ۔لیکن خصوصا ہر ضلع میں کچھ ڈاکٹروں کو مخصوص کر کے ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیاہے ۔جب پورے ملک میں او پی ڈیز بند کیے گئے ۔لیکن اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے عوام کی خاطر اپنے اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر او پی ڈیز بند نہیں کیے ۔ہنوز کوہٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہے۔ہم سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی ورکرز صحافی حضرات علماء کرام اور سوسائیٹی کے دوسرے متحرک ارکان سے اپیل کرتے ہیں ۔کہ اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کے خلاف عوام کی رہنمائی کرے۔اور اس ضمن میں ہم حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کو پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کرے۔اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں