خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد زخمی

خضدار (این این آئی ) خضدار میں ٹریفک حادثہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آتے ہوئے گاڑی خضدار میں وہیر کے مقام پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 4 افراد کا تعلق پشین کلی کربلا سے ہے اور 1 کا تعلق ژوب سے ہے،زخمیوں کو خضدار سے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں