اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کھولنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاو¿ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاو¿ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سی ڈی اے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے۔ پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینول الارم سسٹم لگائے گی۔ عدالت نے کہا کہ بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر اور ایمرجنسی نمبر آویزاں کئے جائیں گے، بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


