گڈانی، نوشکی اور تربت میں بی وائی سی کے رہنماؤں اور کارکناں کیخلاف ایف آئی آردرج
کوئٹہ (انتخاب نیوز)گڈانی، نوشکی اور تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکناں کیخلاف ایف آئی آردرج ،ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گوادر جانے والے قافلوں میں شامل لوگوں نے ریاست کے خلاف نعرے بازی ، مختلف شاہراہیں بلاک کرنے، ملازمان پولیس اور سرکاری گاڑیوں پر حملہ آور ہونے کی کوششاور کار سرکار میں مداخلت کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت جعلی مذاکرات میں مصروف ہے اور دوسری طرف گڈانی، نوشکی اور تربت میں درج ایف آئی آردرج کئے جا رہے ہیں ۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔یہ واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے بلوچستان بھر میں دھرنے جاری رہیں گے۔ ہم اپنے احتجاج کے ذریعے بھرپور جواب دیں گے۔


