روزنامہ انتخاب کے اشتہارات کی بندش کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر،فریقین کو نوٹس جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جمعرات یکم اگست کو روزنامہ انتخاب کوئٹہ کے ایڈیٹر بالاچ ساجدی کی آئینی درخواست پر صوبہ کے سیکریٹری اطلاعات و ڈی جی پی آر کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے کہ مقامی اخبارات بالخصوص روزنامہ انتخاب ایکمعروف اوربلوچستان میں  سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے اس کو گذشتہ کئ عرصے سے اشتہارات سے محروم رکھ کر اس کی حلق تلفی کی جارہی ہے حکومت من پسند و غیر مستحق اخبارات کو ترجیح دے کر خزانے کو نقصان اور امتیازی سلوک برت رہی ہے ،عدالت میں درخواست گزار کے وکیل امان اللہ کنرانی کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت ملتوی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں