قربانی کے جانور کی آن لائن بکنگ کرائیں؛ ظفر مرزا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے شہریوں سے اجتماعی قربانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران اموات میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، شہری کوشش کریں قربانی کے جانور کی آن لائن بکنگ کرائیں تاکہ مویشی منڈی نہ جانا پڑے ۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عید الاضحیٰ اور محرام الحرام کے دوران کورونا کے حوالے سے چیلنج کا سامنا ہوگا، ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہورہی ہے، عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیا جا رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے،پاکستان میں عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے، 2 لاکھ 73 ہزار تشخیص شدہ مریضوں میں سے 2 لاکھ 37 ہزار صحتیاب ہوئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عید اور محرم الحرام کے دوران کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوگا، ملک میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے، عید الفطر پر بھی سماجی فاصلہ نظرانداز کرنے سے کورونا پھیلا تھا، سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں