کوہلو اور زیارت میں موسلا دھار بارش، سیلابی ریلوں سے شاہراہیں بند، ٹریفک معطل
کوہلو، زیارت (یو این اے ) کوہلو شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، ندی نالوں میں طغیانی لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، ندی نالوں میں طغیانی آگئی سوناری نالہ اور گراﺅنڈ وڈھ کے مقامات پر کوہلو سبی شاہراہ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی کوہلو کا کوئٹہ سبی سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ علاوہ ازیں زیارت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، پیچی ڈیم کی جانب زیارت شہر سے بڑے سیلابی ریلے کا گزرہے ہیں زیارت اور گرادنوح میں موسلادھار بارش ہوا بارش کی باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی بارش کی وجہ سے کوئٹہ زیارت سنجاوی دکی روڈ سیلابی ریلے کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگیا دور دراز پہاڑی علاقے سے متعدد سڑکیں بند ہے بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے سیلابی ریلوں سے زیارت کے درجن بھر جھوٹے ڈیم سیلابی ریلوں کے پانی سے بھر گئے ۔


