کوئٹہ،عید الاضحی کی آمد،اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ:عید الاضحی کی آمد پر سبزی،پھل، اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا تفصلات کے مطابق کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ سیب 120،خربوزہ 50روپے کلو، کیلا120روپے درجن، آم 140،آڑو 150، انگور220روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ ادرک 400،لہسن 350، پیاز 50،کدو 60،بینگن 60روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ٹماٹر 100 روپے، آلو 70، ادرک 400 روپے، کھیرا 80 روپے، ہری مرچ 400 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں