بانی پی ٹی آئی کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان میں ہاتھا پائی
پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہنگامہ ہوگیا، ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رکن اقبال وزیر اور حکومتی اراکین آمنے سامنے آگئے۔ معاون حصوصی ملک لیاقت علی نے فارم 47 کا ذکر کیا تو اپوزیشن رکن اقبال وزیر نے بانی چیئرمین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ ایوان میں حکومتی اراکین اور اقبال وزیر ایک دوسرے کی طرف لپکے۔ اپوزیشن لیڈراور دیگر اراکین نے بیچ بچاو¿ کروایا۔ اسپیکر نے نازیبا الفاظ کارروائی سے خذف کرتے ہوئے اقبال وزیر کو وارننگ جاری کی اور باقی اجلاس کے لیے ایوان سے باہر بھیج دیا۔
Load/Hide Comments